حکومت نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کابینہ ڈویژن کے سرکلر نمبر 10-02/2023-من ٹو کے مطابق سال 2024، ہفتہ، 9 نومبر 2024 کو یوم اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی ہفتہ کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جیسا کہ حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بروز ہفتہ 09 نومبر 2024 کو علامہ اقبال ڈے کے موقع پر عام تعطیل کے باعث بند رہے گا۔
Comments