وزیراعظم شہبازشریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کودوسری بار امریکا کا صدر منتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں آنے والی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پاکستان-امریکہ شراکت داری کو مزید مستحکم اور وسیع کرنے کا منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ریپبلکن ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کملا ہیرس کو شکست دے کر کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔

ٹرمپ نے بدھ کو پام بیچ کاؤنٹی کنونشن سینٹر میں اپنے حامیوں کے ایک پرجوش ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہمیں بے مثال اور طاقتور مینڈیٹ دیا ہے۔

Comments

200 حروف