دوسری بار صدر منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ کا امریکہ کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کا عزم
- 78 سالہ ٹرمپ امریکی صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے درکار 270 الیکٹورل کالج ووٹ حاصل کر کے وائٹ ہاؤس پر دوبارہ براجمان ہوگئے
ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے حامیوں کے بڑے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی کو بہتر کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے۔ حامیوں کی یہ تعداد ٹرمپ کے 47 ویں امریکی صدر بننے کے بعد فتح کا جشن منانے کیلئے جمع ہوئے تھے۔
ٹرمپ نے فلوریڈا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک کو ٹھیک کرنے کیلئے کردار ادا کرنے جا رہے ہیں، ہمارے پاس ایک ایسا ملک ہے جسے ٹھیک کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں جو وائٹ ہاؤس سے نکالے جانے کے 4 برس بعد ان کی شاندار واپسی کی علامت اور نئی امریکی قیادت کا آغاز ہے جو داخلی اور جمہوری تعلقات کا ایک امتحان ثابت ہوسکتا ہے۔
آپ نے جو کام مجھے سونپا ہے وہ آسان نہیں لیکن اس کی تکمیل کیلیئے میں اپنی پوری توانائی صرف کرنے کے ساتھ ساتھ جذبے اور لگن سے اسے مکمل کروں گا۔ ایڈیسن ریسرچ کا کہنا ہے کہ 78 سالہ ٹرمپ بدھ کے روز وائٹ ہاؤس پر دوبارہ براجمان ہوگئے ہیں اور انہوں نے صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے درکار 270 الیکٹورل کالج سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔
فلوریڈا میں پام بیچ کاؤنٹی کنونشن سینٹر میں اپنی تقریر میں ٹرمپ نے کہاکہ امریکہ نے ہمیں ایک بے مثال اور طاقتور مینڈیٹ دیا ہے۔ یہ ہمارے لئے ایک شاندار فتح ہے جو ہمیں امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کی اجازت دے گی۔
ٹرمپ نے کہا، “بہت سے لوگوں نے مجھے بتایا ہے کہ خدا نے ایک وجہ سے میری جان بچائی اور وہ وجہ ہمارے ملک کو بچانے اور امریکہ کو عظمت کی طرف بحال کرنے کے لئے تھی، اور اب ہم مل کر اس مشن کو پورا کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کم از کم ایک مدت کے لئے اپنے ملک کو پہلے رکھنا ہوگا، ہمیں اسے ٹھیک کرنا ہوگا۔
ٹرمپ کا سیاسی کیریئر اس وقت ختم ہوتا دکھائی دے رہا تھا جب ان کے انتخابی فراڈ کے دعووں کی وجہ سے 6 جنوری 2021 کو ان کے حامیوں کے ایک ہجوم نے 2020 میں ان کی شکست کو بدلنے کی ناکام کوشش میں یو ایس کیپیٹل پر دھاوا بول دیا تھا۔
لیکن انہوں نے اپنی ریپبلکن پارٹی کے اندر موجود حریفوں کو شکست دی اور پھر ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کو بھی ہرادیا۔ ٹرمپ نے قیمتوں میں اضافے پر ووٹرز کی تشویش اور اپنے ان دعوؤں کا فائدہ اٹھایا کہ امریکہ میں جرائم بڑھنے کی وجہ تارکین وطن ہیں۔
ہیرس نے ان حامیوں سے بات نہیں کی جو ہاورڈ یونیورسٹی میں جمع ہوئے تھے۔ ان کی انتخابی مہم کے شریک چیئرمین سیڈرک رچمنڈ نے آدھی رات کے بعد حاضرین سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیرس بدھ کے روز عوامی سطح پر خطاب کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے جو کام مجھے سونپا ہے وہ آسان نہیں لیکن اس کی تکمیل کیلیئے میں اپنی پوری توانائی صرف کرنے کے ساتھ ساتھ جذبے اور لگن سے اسے مکمل کروں گا۔
”میلانیا نے بہترین کام کیا“
ٹرمپ نے اپنی تقریر میں حمایت پر اپنے اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ میلانیا نے بہت اچھا کام کیا ہے اور وہ لوگوں کی مدد کرنے کیلئے بہت محنت کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے پورے خاندان، اپنے حیرت انگیز بچوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور وہ حیرت انگیز بچے ہیں، ہم سب اپنے بچوں کے بارے میں سوچتے ہیں.۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب لوگ سوچتے ہیں اور بچے واقعی حیرت انگیز ہیں، لیکن یہ اچھا ہے جب آپ انہیں ایسا سمجھتے ہیں۔ لیکن ڈان، ایرک، ایوانکا، ٹیفنی، بیراں، لارا، جیرڈ، کمبرلی، مائیکل۔ آپ سب کا شکریہ۔
”ایلون مسک ایک خاص شخص ہیں“
انہوں نے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں جب ہمیں افسوسناک طوفان ہیلینے کا سامنا تھا۔ اور یہ خاص طور پر شمالی کیرولائنا پر آیا جہاں اس نے تباہی مچادی تھی، پانی بہت زیادہ تھا اتنا زیادہ کہ ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، پانی سے جھیلیں بن گئی تھیں اور کھیت جھیلوں میں بدل گئے اور خطرہ ناقابل یقین تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کیرولائنا کے لوگ مجھ سے ملنے آئے اور انہوں نے کہا کہ کیا یہ ممکن ہو سکتا ہے کہ آپ ایلون مسک سے بات کریں، ہمیں اسٹار لنک کی ضرورت ہے، میں نے کہا کہ اسٹار لنک کیا ہے؟’ یہ کمیونیکیشن کا ایک ذریعہ ہے۔ تو میں نے مسک کو فون کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک نے طوفان سے متاثرہ شمالی کیرولائنا میں لوگوں کو اسٹار لنک خدمات فراہم کرکے بہت سی زندگیاں بچائیں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اتنی تیزی سے وہاں خدمات فراہم کیں جو ناقابل یقین تھا جس کی وجہ سے یہ بہت شاندار رہا، اس نے بہت سی زندگیاں بچائیں، اس نے بہت سی زندگیاں بچائیں۔ لیکن وہ ایک کردار ہے. وہ ایک خاص آدمی ہے. وہ ایک سپر جینیئس ہے، ہمیں اپنے ذہین لوگوں کی حفاظت کرنی ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ امریکیوں نے ٹرمپ کو ”تبدیلی کے لئے ایک واضح مینڈیٹ“ دیا ہے۔
فتح پر حامیوں کا رقص اور جشن
خوشی سے جھومتے ہوئے حامیوں نے بدھ کے روز فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کیا جب انہوں نے امریکی انتخابات میں اپنی فتح کا اعلان کیا۔ رقص میں مصرف 68 سالہ ٹڈ ساروانِس نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ ”غیر معمولی“ خوشی محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سیاست کا یہ سب بڑا تاریخی قصہ ہے۔
ساروانِس اس اسٹیج کے قریب بات کر رہے تھے جہاں ٹرمپ نے اپنے خطاب میں فتح کا اعلان کیا تھا – حالانکہ اس وقت فاکس نیوز واحد ٹیلی ویژن نیٹ ورک تھا جو منگل کے انتخابات کے نتائج کی پیش گوئی کر رہا تھا۔
یہ کملا ہیریس کے لیے ہاورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے ایک قطعی الگ معاملہ تھا جہاں ڈیموکریٹک حامیوں نے انتخابی مہم چلانے والی انتظامیہ کی جانب سے اس اعلان کے بعد واشنگٹن میں رات کی تاریکی میں گھروں کا رخ کیا کہ کملا ہیرس اس رات خطاب نہیں کریں گی۔
چارلین اینڈرسن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈری ہوئی ہوں اور اب پریشان ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک ہار نہیں مانیں گے جب تک یہ مکمل نہیں ہو جاتا لیکن مجھے ڈر لگ رہا ہے۔
جیسے جیسے رات ڈھلتی گئی سب سے اہم الیکٹورل کالج میں ٹرمپ کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا، سات سوئنگ ریاستوں میں سے تین نے ان کے حق میں آواز اٹھائی اور انہیں فتح کے دہانے پر پہنچا دیا۔
ٹرمپ کی تقریب میں رسمی لباس پہنے مرد اور خواتین بیچ کاؤنٹی کنونشن سینٹر میں گھل مل گئے جہاں وہ ٹرمپ کے ایک انتہائی پرجوش مداح سے بھی ملتے رہے جس نے اپنے سیاسی ہیرو کا نام چمڑے کی جیکٹ پر لکھا ہوا تھا۔
رسمی لباس میں ملبوس ہوں یا زیادہ آرام دہ لباس میں بہت سے شرکاء نے ٹرمپ کے دستخط شدہ سرخ رنگ کی ”میک امریکہ گریٹ اگین“ بیس بال ٹوپیاں پہنرکھی تھیں۔
45 سالہ اسٹیسی کرٹز کا کہنا تھا کہ میں راحت محسوس کررہی ہوں،میں تھوڑا ڈری ہوئی تھی کیونکہ آپ کبھی نہیں جانتے کہ حالات کیسے ہوں گے۔
Comments