کینیڈا میں سکھوں کے خلاف تشدد کی اس کی مبینہ مہم پر بھارت کے ساتھ کینیڈا کا گہرا تنازعہ ہندوستانی سائبر جاسوسی کو تیز کر سکتا ہے اور امیگریشن کو روک سکتا ہے، لیکن تجزیہ کاروں اور ماہرین کو تجارت پر کوئی فوری اثر نظر نہیں آتا۔

دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات پر تشویش اس وقت سامنے آئی ہے جب کینیڈا کے ایک سینئر عہدیدار نے منگل کو ایک پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کو بتایا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ، جو وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی اتحادی ہیں، مبینہ سازشوں کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔

اگرچہ بھارتی حکام نے عہدیدار کے بیان کو مسترد کردیا ہے لیکن اس انکشاف سے ایک سال قبل شروع ہونے والے تنازعے کو مزید شدت مل سکتی ہے جب وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جون 2023 میں برٹش کولمبیا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کی فائرنگ میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے قابل اعتماد شواہد کا حوالہ دیا تھا۔

سکھ علیحدگی پسندوں کا دعویٰ ہے کہ بھارت کا جاسوس نیٹ ورک امریکہ اور کینیڈا میں کام کر رہا ہے

جس کے بعد کینیڈا نے اس مہینے کے اوائل میں چھ ہندوستانی سفارتکاروں کو اس میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ملک بدر کر دیا تھا۔

اس کے قتل کے الزام میں چار افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

غیر ملکی سائبر خطرات پر نظر رکھنے والی کینیڈین سگنل انٹیلی جنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ نئی دہلی جاسوسی کے مقاصد کے لیے کینیڈین نیٹ ورکس کے خلاف پہلے سے ہی دھمکی آمیز سائبر سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔

کمیونیکیشن سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کینیڈا کے نام سے جانی جانے والی ایجنسی کی سربراہ کیرولین زیویئر نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا، “چونکہ کینیڈا اور بھارت میں ممکنہ طور پر کچھ تناؤ ہو سکتا ہے، یہ ممکن ہے کہ ہم دیکھیں کہ بھارت کینیڈین شہریوں کے خلاف سائبر خطرے کی کارروائیاں کرنا چاہتا ہے۔

ایجنسی نے اس سے پہلے ہندوستان کو ابھرتا ہوا خطرہ قرار دیا تھا۔

کینیڈا کے تھنک ٹینک ایشیا پیسفک فاؤنڈیشن کی نائب صدر وینا ناڈجیبلا نے کہا کہ سفارتی محاذ پر اوٹاوا اس وقت تک مزید تادیبی اقدامات نہیں کرے گا جب تک ہردیپ سنگھ نجار کیس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کے وزراء قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے اس معاملے کے بارے میں گواہی دیں گے اور قتل کا مقدمہ ابھی شروع نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا، ’اگر ہندوستان میں رہنے والے افراد پر کسی بھی سطح پر الزامات عائد کیے جاتے ہیں، تو اس سے حوالگی کا عمل شروع ہو جائے گا جس میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ اور ظاہر ہے کہ ہندوستان کے تعاون کا امکان نہیں ہے۔

ٹروڈو اور وزیر خارجہ میلانیا جولی کے لیے کام کرنے والے عہدیداروں نے اس بارے میں تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا کہ اوٹاوا آئندہ کیا اقدامات اٹھا سکتا ہے۔

کینیڈا آنے والے عارضی غیر ملکی کارکنوں اور بین الاقوامی طالب علموں کی بڑی تعداد کا تعلق ہندوستان سے ہے لیکن گزشتہ سال ٹروڈو کے الزامات کے بعد درخواستوں کا بیک لاگ بڑھ گیا ہے۔

کینیڈا کے پاس ہندوستان میں صرف چار امیگریشن اہلکار رہ گئے ہیں، جو اکتوبر 2023 میں 27 تھے۔

امیگریشن کے وزیر مارک ملر نے کہا کہ اس سے کینیڈا کی سائٹ پر ویزا پراسیس کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

Comments

200 حروف