دنیا

خامنہ ای کی ایرانی حکام کو اسرائیلی حملے کا جواب دینے کی ہدایت

  • اسرائیلی حملوں کو نظر انداز کیا جائے اور نہ اس پر مبالغہ آرائی کی جائے، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای
شائع 27 اکتوبر 2024 04:23pm

ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ارنا کے مطابق ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی حکام کو اس بات کا تعین کرنا چاہئے کہ اسرائیل کے سامنے ایران کی طاقت کو کس طرح بہترین طریقے سے ظاہر کیا جائے۔ یہ بیان اسرائیل کی جانب سے 2 روز قبل ایران پر حملے کے بعد دیا گیا ہے۔

ارنا نے خامنہ ای کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت (اسرائیل) کی جانب سے دو رات قبل کی گئی مذموم کارروائی کو نہ تو نظر انداز کیا جانا چاہئے اور نہ ہی مبالغہ آرائی کی جانی چاہئے۔

ایران نے ہفتے کے روز اسرائیل کے رات کے فضائی حملے کو کم اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ اس نے صرف محدود نقصان پہنچایا۔ اس دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایک مکمل تصادم کے خطرات کو کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ متعدد اسرائیلی طیاروں نے تہران اور مغربی ایران کے قریب میزائل فیکٹریوں اور دیگر مقامات پر صبح سویرے تین حملے کیے ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کو چاہئے کہ وہ اسرائیل کو اپنی طاقت دکھائے اور یہ حکام کی طرف سے طے کیا جانا چاہئے جو عوام اور ملک کے بہترین مفاد میں ہو۔

Comments

200 حروف