وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر کے اجلاس میں وزرائے خزانہ، مرکزی بینک کے گورنرز اور میناپ ریجن کے علاقائی مالیاتی اداروں کے سربراہان کے ساتھ شرکت کی۔

انہوں نے آئی ایم ایف پر زور دیا کہ وہ اپنے قرضوں کے فریم ورک میں سماجی تحفظ کے اقدامات کو شامل کرے۔

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی فنانسنگ کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرے اور کمزور ممالک کی مدد کے لئے قرضوں میں ریلیف اور رعایتی فنانسنگ میکانزم کو جاری رکھے۔

انہوں نے کم آمدنی والے ممالک کے قرضوں کی پائیداری فریم ورک (ایل آئی سی-ڈی ایس ایف) کے جائزے میں موسمیاتی خطرات، مقامی عوامی قرضوں اور قرضوں کی ری اسٹریکچرنگ کے پیچیدہ منظرنامے جیسے ابھرتے ہوئے چیلنجوں کو شامل کرنے کا خیرمقدم کیا۔

Comments

200 حروف