انکم ٹیکس گوشوار ے جمع کرانے کی آج (14 اکتوبر) آخری تاریخ ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق مالی سال 2023-24 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔

گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ مختلف تجارتی تنظیموں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور عوام کی درخواستوں کے بعد کیا گیا تھا۔

Comments

200 حروف