وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر چیئرمین کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور وزارت خارجہ کے حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Comments