خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے کنج علی زئی میں ہفتے کو فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے کنج علی زئی کے پہاڑوں میں پیش آیا۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے میں پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔

یاد رہے کہ جولائی میں ضلع کرم میں حریف قبائل کے درمیان کئی روز تک جاری جھڑپوں میں مسلح گروہوں نے ایک دوسرے کے دیہاتوں پر چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں 35 سے زائد افراد مارے گئے اور 150 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

سرکاری اور مقامی ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ دو قبائل — مالیکھیل اور منگل — کے درمیان زمین کے تنازع کے سبب شروع ہونے والی جھڑپوں نے پورے ضع کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔

Comments

200 حروف