ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی
انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.02 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروبار کے اختتام پر روپیہ 7 پیسے کی کمی کے بعد 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق بدھ کو روپیہ 277.72 روپے پر بند ہوا تھا۔
بین الاقوامی سطح پر جمعرات کو امریکی ڈالر بڑے حریفوں کے مقابلے میں دو ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب ٹریڈ کررہا ہے کیونکہ مارکیٹوں میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے مزید مالیاتی نرمی کے حوالے سے صبر و تحمل سے کام لینے کے بارے میں اعتماد بڑھ گیا ہے ۔
ڈالر انڈیکس راتوں رات 16 اگست کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد مستحکم رہا، کیونکہ تاجروں نے گزشتہ ہفتے کے غیر متوقع طور پر مضبوط پے رول کے اعداد و شمار کے تناظر میں اس سال امریکی شرح سود میں کمی کے مزید اندازے لگائے ہیں۔
ڈالر انڈیکس 102.86 پر تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ بدھ کی بلند ترین سطح 102.93 کے قریب رہا۔ ڈالر 0.18 فیصد کم ہوکر 149.035 ین پر آگیا ، لیکن 146.365 کی بلند ترین سطح سے زیادہ دور نہیں تھا۔
جمعرات کو ایندھن کی طلب بڑھنے سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
برینٹ کروڈ کے سودے 63 سینٹ یا 0.8 فیصد اضافے سے 77.21 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئے جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے 63 سینٹ یا 0.9 فیصد اضافے سے 73.87 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔
Comments