امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں بڑی کمی کے بعد جمعرات کو تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم برینٹ اب بھی کمزور عالمی طلب کی توقعات کی وجہ سے سال کی کم ترین سطح 75 ڈالر سے نیچے ٹریڈ کررہا ہے۔

نومبر کے لیے برینٹ کروڈ کے سودے دن 11 بجکر 56 منٹ پر 66 سینٹ یا 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 74.31 ڈالر فی بیرل پر ہوئے جبکہ اکتوبر کے لیے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 58 سینٹ یا 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 71.49 ڈالر فی بیرل رہی۔ اس سے پہلے بینچ مارک میں ایک ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا تھا۔

امریکہ کے مرکزی بینک نے بدھ کے روز شرح سود میں نصف پوائنٹ کمی کر دی ہے۔ شرح سود میں کمی عام طور پر معاشی سرگرمی اور توانائی کی طلب کو بڑھاتی ہے تاہم مارکیٹ نے اسے کمزور امریکی لیبر مارکیٹ کی علامت کے طور پر بھی دیکھا جو معیشت کو سست کرسکتی ہے۔

اے این زیڈ کے تجزیہ کاروں نے ایک نوٹ میں کہا ہے کہ 50 بیسس پوائنٹس کی کمی مستقبل میں سخت معاشی مشکلات کی طرف اشارہ کرتی ہے لیکن فیڈ کی جانب سے شرح سود میں درمیانی مدت کے نقطہ نظر میں اضافے کے بعد مندی کا شکار سرمایہ کار مطمئن نہیں تھے۔

بینک آف انگلینڈ نے جمعرات کو شرح سود کو 5.0 فیصد پر برقرار رکھا۔

چین کی سست معیشت کی کمزور طلب نے تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہونا جاری رکھا ہوا ہے۔

بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق اگست میں پانچویں ماہ چین میں ریفائنری کی پیداوار سست رہی۔ گزشتہ ماہ چین کی صنعتی پیداوار کی نمو بھی پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی اور خوردہ فروخت اور گھروں کی نئی قیمتیں مزید کم ہوگئیں۔

بدھ کے روز لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کی جانب سے استعمال کی جانے والی واکی ٹاکیوں میں دھماکے کے بعد مشرق وسطیٰ میں ہونے والے واقعات پر بھی مارکیٹوں کی نظریں جمی ہوئی تھیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد ذمہ دار ہے تاہم اسرائیلی حکام نے ان حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

سٹی کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ اگلی سہ ماہی کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمتوں کو 70 سے 75 ڈالر فی بیرل کی حد میں برقرار رکھنے کے لئے تقریبا 0.4 ملین بیرل یومیہ (بی پی ڈی) کا سیزنل آئل مارکیٹ خسارہ ہوگا لیکن یہ عارضی ہوگا۔

سٹی نے جمعرات کے روز ایک نوٹ میں کہاکہ چونکہ 2025 کے عالمی تیل کے توازن زیادہ تر حالات میں خراب ہو رہے ہیں، ہم اب بھی توقع کرتے ہیں کہ 2025 میں قیمتوں میں کمی آئے گی اور برینٹ 60 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گا۔

Comments

200 حروف