ایشین چیمپئنز ٹرافی میں چین نے پاکستان کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ٹورنامنٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ چین کی قومی ٹیم نے ٹائٹل راؤنڈ میں جگہ بنائی ہے۔

میچ مقررہ وقت میں 1-1 سے برابر ی پر ختم ہوا جس کے بعد نتیجہ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر کیا گیا۔

چین کی جانب سے چینی گول کیپر کائیو وانگ میچ کے ہیرو رہے جنہوں نے شوٹ آؤٹ میں پاکستان کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا چین کی جانب سے بینہائی چن اور چنلیانگ نے گول کیے۔ اس سے قبل میچ میں یوانلن لو نے 18 ویں منٹ میں چین کو 1-0 کی برتری دلائی تھی۔

پاکستان کے خلاف پول میچ 5-1 سے ہارنے کے باوجود چین نے سیمی فائنل پر اچھی طرح سے کنٹرول حاصل کیا۔

پہلے کوارٹر میں 0-0 کے بعد 18 ویں منٹ میں چین کے یوانلین لو نے طاقتور ڈریگ فلک کے ذریعے گول کردیا۔ چین کو 1-0 کی برتری نے پاکستان کو بیک فٹ پر لا کھڑا کیا۔ چین نے بھی دوسرے کوارٹر میں شاندار دفاع کرتے ہوئے پاکستان کو پی سی اسکور کرنے سے روک دیا۔

Comments

200 حروف