دنیا

امریکہ نے نیٹو اتحادی رومانیہ کو 7.2 ارب ڈالر کے ایف 35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی

امریکی وزارت خارجہ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اس نے 7.2 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کے تحت اپنے نیٹو اتحادی رومانیہ کو...
شائع September 14, 2024

امریکی وزارت خارجہ نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ اس نے 7.2 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کے تحت اپنے نیٹو اتحادی رومانیہ کو درجنوں ایف-35 جنگی طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

یہ معاہدہ منظوری کیلئے اب امریکی کانگریس کے سامنے پیش کیا جائے گا اور اس میں بخارسٹ کی جانب سے 32 ایف-35 اے طیارے اور متعلقہ ساز و سامان کی خریداری شامل ہے جو کہ امریکی ایرو اسپیس اور دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے تیار کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مجوزہ فروخت سے نیٹو اتحادی کی سلامتی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی جو یورپ میں سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے ایک اہم قوت ہے۔

وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ مجوزہ فروخت امریکہ کی خارجہ پالیسی کے اہداف اور قومی سلامتی کے مقاصد کیلئے مدد گار ثابت ہوگی کیونکہ اس سے نیٹو اتحادی کی سیکورٹی بہتر ہوگی جو یورپ میں سیاسی اور اقتصادی استحکام کے لیے ایک اہم طاقت ہے۔

معاہدے کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یوکرین کے پائلٹوں نے رواں ہفتے رومانیہ کے ایک خصوصی مرکز میں امریکی ساختہ لڑاکا طیاروں ایف 16 کی تربیت شروع کی ہے جسے واشنگٹن نے روس کے حملے کو پسپا کرنے کے لیے کیف کو استعمال کرنے کی منظوری دی ہے۔

رومانیہ ایک اسٹریٹجک مقام پر واقع ہے جو یوکرین اور بحیرہ اسود کے دروازے پر ہے اور وہ ایف-16 کی تربیت کے لیے ایک بین الاقوامی مرکز بننے کا ارادہ رکھتا ہے۔ رومانیہ نے نومبر 2023 میں اپنے فیٹسٹی ایئر بیس پر ایف-16 تربیتی مرکز کا افتتاح کیا اور وہاں یوکرینی پائلٹس کو بھی تربیت دینے کا وعدہ کیا۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے جمعرات کو اپنے رومانیائی ہم منصب لومی نیتا اودوبیسک کے ساتھ ملاقات کی اور بخارسٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام فراہم کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے جمعے کے روز جاپان کو کے فضائی ایندھن بھروانے والے ٹینکر سی 46 اے کی 4.1 ارب ڈالر کی فروخت کی منظوری کا بھی اعلان کیا تھا۔

Comments

200 حروف