دنیا

غزہ جنگ میں شہدا کی تعداد 41,182 ہوگئی، فلسطینی حکام

  • گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے 64 فلسطینی شہید ہوئے، وزارت صحت
شائع September 14, 2024

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ غزہ جنگ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 41,182 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق مجموعی اموات میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 64 اموات بھی شامل ہیں جبکہ مجموعی طور پر زخمی ہونے والوں کی تعداد 95،280 ہوچکی۔

غزہ میں جنگ 7 اکتوبر کو حماس کے جنوبی اسرائیل پر حملے کے بعد شروع ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 1،205 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔

فلسطینی گروپ نے حملے کے دوران 251 قیدیوں کو بھی حراست میں لیا جن میں سے 97 اب بھی غزہ میں قید ہیں جبکہ اسرائیلی فوج کے مطابق 33 ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments

200 حروف