عالمی و مقامی مارکیٹ میں منگل کو سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2500 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربی فی تولہ سونا 1300 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 61 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1114 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 24ہزار 365 روپے پر جاپہنچا۔

یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار 400 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 2900 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔

Comments

200 حروف