پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ختم کردیا گیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں رات بھر کی بارش اور خراب موسم کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی ممکن نہیں ہوسکا. بعدازاں امپائر نے پہلے دن کا کھیل منسوخ کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلے دن کا کھیل مسلسل بارش اور گیلی پچ کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ کوئی ٹیم اپنے ہوٹلوں سے باہر نہیں نکلی۔

بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد دو میچوں کی سیریز اپنے نام کرنے کے لیے بے تاب ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف 14ویں ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے فتح اس کی پہلی فتح تھی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع مل گیا ہے۔

بنگلہ دیش 2000 میں ٹیسٹ درجہ حاصل کرنے کے بعد اپنی تیسری بیرون ملک سیریز جیتنے کے قریب ہے ،بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو (2009) اور زمبابوے (2021) کو شکست دی تھی۔

Comments

200 حروف