مارکٹس

سونا 2200 روپے سستا، فی تولہ 2 لاکھ 61 ہزار 500 کا ہوگیا

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک گیا
شائع August 29, 2024

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود جمعرات کو پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کے اضافے سے 2،516 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پرفی تولہ سونا 2200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے پرآگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1886 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے کے نمایاں اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے پر جاپہنچی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2950 روپے پر مستحکم رہی ۔

Comments

200 حروف