اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن تھا اور زلزلے کی گہرائی 215 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور، سوات، مردان، مالاکنڈ، شمالی وزیرستان، چارسدہ اور گردونواح سمیت مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے۔

راولپنڈی اور لاہور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں اور آفس سے کلمہ طعبیہ کا ودر کرتے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Comments

200 حروف