صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے کمانڈر جنرل لی چیاؤمنگ کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازدیا۔

یہ اعزاز جنرل لی چیاؤمنگ کی نمایاں خدمات اور پاک چین دفاعی تعلقات کو فروغ دینے میں ان کی اہم خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران پی ایل اے کمانڈر کے چار دہائیوں پر محیط کیریئر اور چینی فوج میں ان کی اہم خدمات کو اجاگر کیا گیا۔

جنرل لی چیاؤمنگ کو ان کے غیر متزلزل عزم کے ذریعے پاک چین فوجی تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی سراہا گیا۔

قبل ازیں جنرل لی نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں کے دوران معزز مہمان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی ٹھوس کوششوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا اعتراف کیا۔

Comments

200 حروف