پاکستان

وادی تیراہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، 25 دہشت گرد ہلاک، 4 جوان شہید ہوئے، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں جاری انٹیلی جنس...
شائع August 27, 2024

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں اب تک 25 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وادی تیراہ میں دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی پر سیکورٹی فورسز نے اگست میں وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کیے تھے۔

آپریشن کے دوران پاک فوج کے چار جوان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں 11 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے جن میں فتنہ الخوارج کے علاوہ نام نہاد لشکر اسلام اور جماعت الاحرار کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اس آپریشن کے نتیجے میں ابوذر، جسے صدام کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، خوارج گروپ کا ایک اہم رہنما مارا گیا۔

آئی ایس پی آر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سیکورٹی فورسز خوارج گروپ کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

پیر کے روز سیکورٹی فورسز نے بلوچستان بھر میں متعدد حملوں میں ملوث عسکریت پسندوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن کے دوران 21 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے اضلاع موسیٰ خیل، قلات اور لسبیلہ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 14 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اتوار کی رات اور پیر کی صبح بلوچستان میں تخریب کاری کی متعدد کارروائیاں کرنے کی کوشش کی۔

Comments

200 حروف