وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کی تحلیل کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے حتمی مراحل اور قانونی پہلوؤں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کی وجہ سے سبکدوش ہونے والے ملازمین کو دیا جانے والا مالی پیکج ان افراد کے لیے ہرگز نہیں ہے جن پر سنگین کرپشن کے الزامات ثابت ہو چکے ہوں

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبوں کی صوبوں اور متعلقہ محکموں کو منتقلی کا حتمی پلان جلد پیش کیا جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش سے متعلق تمام حتمی سفارشات کابینہ میں پیش کی جائیں۔

وزیراعظم نے پاک پی ڈبلیو ڈی میں مختصر مدت کے لیے ملازمت کرنے والے محنتی اور ایماندار افراد کو دوبارہ ملازمت دینے کے لیے عمر میں رعایت کی تجویز پر عمل درآمد کا بھی حکم دیا۔

Comments

200 حروف