کراچی کے علاقے گولیمار کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ یہ بات پولیس اور ریسکیو حکام کی جانب سے بتائی گئی ہے۔

چھیپا کے ترجمان شاہد حسین نے بزنس ریکارڈر کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو لاشوں اور 10 زخمیوں کو سول اسپتال کراچی اور عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گولیمار کے قریب ایک ریلی پر فائرنگ کے بعد دو گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں علاقے کی صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

 ۔
۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو بھی شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

دریں اثنا کراچی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد علاقے میں صورتحال قابو میں آگئی ہے۔

 ۔
۔

Comments

200 حروف