امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعے کے روز اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے گفتگو کی ہے جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ واشنگٹن کیف کے لیے نئی فوجی امداد فراہم کرے گا۔

بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہم آج یوکرین کے لیے فوجی امداد کے ایک نئے پیکیج کا اعلان کریں گے۔ تاہم انہوں نے امداد کی مالیت کی وضاحت نہیں کی۔

بیان کے مطابق اس پیکج میں یوکرین کے اہم انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے فضائی دفاعی میزائل، میدان جنگ میں روس کی بدلتی ہوئی حکمت عملی کیخلاف دفاع کیلئے ڈرون گرانے کیلئے سازو سامان اور فرنٹ لائن فوجیوں اور موبائل راکٹ سسٹمز کے لیے گولہ بارود شامل ہیں۔

Comments

200 حروف