نجکاری کمیشن (پی سی) بورڈ نے نہ تو کسی مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری دی اور نہ ہی روزویلٹ ہوٹل پر مالیاتی مشیر کی طرف سے پیش کی گئی پریزینٹیشن پر کوئی فیصلہ کیا۔

پی سی بورڈ کا اجلاس 20 اگست 2024 کو منعقد ہوا۔

اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق پی سی بورڈ نے نجکاری پروگرام کے لیے مالیاتی مشیروں کے پینل کی پری کوالیفکیشن کی تجویز پر غور کیا۔

انتخابی کمیٹی نے بورڈ کے غور کے لیے اپنی سفارشات پیش کیں۔ اس حوالے سے فیصلہ اگلے ہفتے ہونے والے بورڈ کے اجلاس میں اس کی توثیق کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

مزید برآں ، روزویلٹ ہوٹل کی فروخت کیلئے مالیاتی مشیر ،جونز لینگ لاسال انک (جے ایل ایل) نے بورڈ کو ایک ٹرانزیکشن اسٹرکچر رپورٹ پیش کی جس میں روزویلٹ ٹرانزیکشن کے لئے مختلف آپشنز تجویز کیے گئے اور بورڈ ممبران کے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔

بورڈ نے مجوزہ آپشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پی سی کو مجوزہ آپشنز پر اضافی تجزیہ کرنے اور ایک ہفتے میں ہونے والے اپنے اگلے اجلاس میں بورڈ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

بورڈ کی جانب سے ٹرانزیکشن آپشنز اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (سی سی او پی) کے سامنے پیش کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف