پاکستان

کم آمدن والی 70 فیصد آبادی بجلی کے بل ادا نہیں کرتی، ایشیائی ترقیاتی بینک

  • ادائیگی کرنے میں ناکامی کی وجہ بلنگ اور وصولی میں نااہلی اور بے ضابطگیوں بھی ہیں، بینک کی رپورٹ
شائع August 21, 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان میں کم آمدنی والی 70 فیصد آبادی بجلی کے بل ادا نہیں کرتی، جس کی ایک وجہ نہ صرف ادائیگی کرنے میں ناکامی ہے بلکہ ایسا بلنگ اور وصولی میں نااہلی اور بے ضابطگیوں کی وجہ سے بھی ہے۔

”پاکستان نیشنل اربن اسسمنٹ“ کے عنوان سے ایک رپورٹ میں بینک نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا ناکافی ٹیرف نظام ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جو ڈسکوز کے مالی استحکام کو کمزور کر رہا ہے۔ یہ خاص طور پر دیہی علاقوں میں ڈسکوز کے کام کو متاثر کرتا ہے، جہاں 50 سے 70 فیصد تک کم آمدن والی آبادی اپنا بل ادا نہیں کرتی ہے، جزوی طور پر ادائیگی کرنے میں ناکامی کی وجہ بلنگ اور وصولی میں نااہلی اور بے ضابطگیوں بھی ہیں۔

بینک نے رپورٹ میں کہا کہ حکم امتناع جاری کرکے قانونی کارروائی میں ایک سال کی تاخیر کی گئی اور میٹر سے چھیڑ چھاڑ اور متعلقہ آرڈیننس کے مجرموں کو صرف ایک مقررہ جرمانہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی، عدالتیں اس مسئلے میں کردار ادا کررہی ہیں۔

بینک کے مطابق صرف نجکاری شدہ کے الیکٹرک ہی مالی طور پر مستحکم ہے۔ کمپنی کو کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن نجکاری کے بعد اس کی بحالی ہوئی اور اس کے بعد سے اس نے اپنے محصولات کی وصولی سے کام کیا ہے۔ کافی مزاحمت کے باوجود، اس نے اپنے 6،500 کلومیٹر کے وسیع سروس ایریا میں میٹر لگانے میں کامیابی حاصل کی ہے، جو کراچی سے آگے سندھ اور بلوچستان کے پانچ اضلاع تک جاتا ہے، جس سے بجلی چوری اور آمدنی میں اسی طرح کے نقصان کو کم کیا گیا ہے.

لوڈ شیڈنگ کے ذریعے اس نے غیر قانونی کنکشنز سے ہونے والے نقصانات پر قابو پایا ہے جو اب بھی کچھ علاقوں میں موجود ہیں۔ کے الیکٹرک کی جانب سے پیش کردہ کامیاب ماڈل کے باوجود سیاسی مسائل اور ٹریڈ یونینز کی شدید مزاحمت نے دیگر ڈسکوز کی نجکاری کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں۔

اس کے جواب میں حکومت یوٹیلیٹی آپریشنز اور انفرااسٹرکچر کی توسیع کو تقسیم کرنے پر غور کر رہی ہے، مثال کے طور پر شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان، تاکہ اخراجات کو کم کیا جا سکے اور نقصانات پر قابو پایا جا سکے۔ اسٹاک مارکیٹ میں کمپنیوں کو عوامی طور پر پیش کرنے کے امکانات کا بھی مطالعہ کیا جا رہا ہے اور حکومت زیادہ تر حصص اپنے پاس رکھتی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف