قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین حافظ رحمٰن سے ملک بھر میں جاری سوشل میڈیا تعطل پر وضاحت طلب کرلی ہے۔

امین الحق کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے حافظ رحمن سے سوشل میڈیا سروسز میں خلل کی وجوہات بتانے کو کہا ہے۔

کمیٹی نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس میں خلل اور کمزور موبائل سگنلز کے بارے میں بھی تفصیلات طلب کی ہیں۔ 21 اگست کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

اس وقت پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہیں اور اس تعطل کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Comments

200 حروف