محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے 17 اگست سے 19 اگست کے دوران کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اگست سے مون سون سسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہوگا جس کے بعد میرپور خاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، جامشورو، دادو، ٹھٹھہ، بدین اور سجاول میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 19 اگست کے دوران گھوٹکی، سکھر، خیرپور، کشمور، جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الا یار، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا امکان

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے 14 اگست سے 18 اگست تک خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، ہنگو، ہری پور، کوہاٹ، کرم، لکی مروت، مہمند، اورکزئی اور وزیرستان کے علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں سے مختلف شہروں میں شہری فلڈ اور پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب آ سکتا ہے، 6 ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

Comments

200 حروف