لائف اسٹائل

فواد خان، صنم سعید کی نئی سیریز بزرخ 9 اگست کو یوٹیوب سے ہٹادی جائے گی

تفصیلات کے مطابق فواد خان اور صنم سعید کے نئے شو ’برزخ‘ کو 9 اگست سے یوٹیوب پاکستان سے ہٹا دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ اس...

تفصیلات کے مطابق فواد خان اور صنم سعید کی نئی سیریز ’برزخ‘ 9 اگست کو یوٹیوب پاکستان سے ہٹا دی جائے گی۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب سیریز کو ایل جی بی ٹی کیو تھیم پر مبنی مواد پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ سیریز 2 ہفتے قبل اپنے آغاز کے بعد سے گرما گرم بحث کا موضوع بنی ہوئی تھی۔

زندگی کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں نیٹ ورک نے سیریز کی تعریف کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور وضاحت کی کہ اسے کیوں ہٹایا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم زندگی اور ٹیم برزخ میں اپنے عالمی سامعین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے برزخ کی بھرپور حمایت کی۔

بیان کے مطابق پاکستان میں موجودہ عوامی جذبات کی روشنی میں ہم نے رضاکارانہ طور پر 9 اگست 2024 سے یوٹیوب پاکستان سے برزخ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

۔

’برزخ‘ کی کہانی کا مرکزی کردار ہنزہ کا ایک 76 سالہ شخص ہے جو اپنی پہلی محبت کے بھوت سے منگنی کا اعلان کرکے اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کو حیران کر دیتا ہے۔

اس انکشاف سے جذباتی تصادم کا ایک سلسلہ اس وقت شروع ہوتا ہے جب پورا خاندان ایک ساتھ جمع ہوتا ہے اور غیر یقینی صورتحال ہوتی ہے کہ جواب کیسے دیا جائے۔

6 حصوں پر مشتمل سیریز کی پہلی قسط کو یوٹیوب پر 4 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے کچھ ناظرین نے سیریز کے موضوعات پر اعتراض کرتے ہوئے اسے ”اشتعال انگیز“ اور ”غیر مہذب“ قرار دیا ہے۔

اس سیریز کو وقاص حسن اور شیلجا کجریوال نے اسٹریمر زی فائیو گلوبل پر مرکوز پروگرامنگ بلاک ’زندگی‘ کے لیے پروڈیوس کیا تھا۔

اس فلم کی ہدایتکاری معروف و مقبول ہدایت کار عاصم عباسی نے کی تھی اور انہوں نے زندگی کی پہلی پاکستانی اصل فلم ’چوڑیلز‘ اور فیچر فلم ’کیک‘ کی ہدایت کاری بھی کی تھی جو 2019 کے آسکر میں پاکستان کی جانب سے انٹری تھی۔

اس پوسٹ پر ناظرین کے رد عمل ملے جلے تھے ، کچھ نے اس اقدام کی تعریف کی ، ساتھ ہی بہت سارے صارفین نے شو کی تعریف کی اور اسے ہٹانے پر افسوس کا اظہار کیا۔

 ۔
۔

 ۔
۔

سیریز میں فواد خان اور صنم سعید کو ان کے سپر ہٹ ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘ (2012) کے بعد پہلی بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

اس سے قبل اپنے بیان میں فواد خان نے کہا تھا کہ اتنے سالوں بعد بھی صنم کے ساتھ کام کرنا بالکل آسان رہا ہے۔

’برزخ‘ کی آخری قسط آج رات آٹھ بجے نشر ہونے والی ہے۔

گزشتہ سال ’برزخ‘ نے فرانس میں سیریز مینیا فیسٹیول میں ڈیبیو کیا تھا جو جنوبی ایشیا سے منتخب ہونے والی واحد فلم تھی۔

Comments

200 حروف