ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ 4 ستمبر کو فاکس نیوز پر اپنی ڈیموکریٹک حریف اور نائب صدر کملا ہیرس سے بحث کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا کہ میں نے فاکس نیوز کے ساتھ بدھ 4 ستمبر کو کملا ہیرس سے بحث کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کملا ہیرس نے اس بحث پر رضامندی ظاہر کی ہے یا نہیں۔

ٹرمپ کی یہ پوسٹ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے اسٹینڈرڈ بیئرر کے طور پر نامزدگی حاصل کرنے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آئی ہے۔

ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس تک رسائی کی کوشش گزشتہ ماہ اس وقت ناکام ہوگئی تھی جب 81 سالہ صدر جو بائیڈن کو اپنی عمر اور ووٹنگ کی تعداد میں کمی کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کا سامنا تھا، انہوں نے دوبارہ انتخاب کی اپنی کوشش ترک کر دی تھی اور ہیرس کی حمایت کی تھی۔

ان کا یہ فیصلہ جون میں سی این این پر ٹرمپ کے خلاف ایک ناکام مباحثے کے بعد سامنےآیا تھا۔

ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان دوسرا مباحثہ 10 ستمبر کو اے بی سی پر ہونا تھا۔

توقع کی جا رہی تھی کہ کملا ہیرس بائیڈن کی جگہ لیں گی لیکن ٹرمپ کے ایک ترجمان نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ہیرس کے باضابطہ طور پر ڈیموکریٹک امیدوار بننے سے قبل مباحثے کا شیڈول طے کرنا ’نامناسب‘ ہوگا۔

78 سالہ ریپبلکن امیدوار نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ سیاسی روایت سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے کملا ہیرس کے ساتھ بحث نہیں کریں گے جو ان سے تقریبا عمر میں 20 برس چھوٹی ہیں۔

سابق پراسیکیوٹر اور کیلیفورنیا کی سابق اٹارنی جنرل نے گزشتہ ماہ ٹرمپ کو چیلنج کیا تھا کہ وہ ان کے ساتھ آمنے سامنے بحث کریں۔

ہیرس نے اٹلانٹا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈونلڈ، مجھے امید ہے کہ آپ بحث کے اسٹیج پر مجھ سے ملنے پر نظر ثانی کریں گے، کیونکہ جیسا کہ کہا جاتا ہے، اگر آپ کے پاس کہنے کے لیے کچھ ہے تو وہ میرے سامنے کہیں۔

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ مباحثہ پنسلوانیا میں منعقد کیا جائے گا اور مکمل سامعین کے سامنے بریٹ بیئر اور مارتھا میک کلم اس کی نگرانی کریں گے۔

فاکس نیوز نے تصدیق کی ہے کہ مباحثے میں ’سامعین‘ ہوں گے اور ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان 27 جون کو سی این این کے مباحثے کی طرح قوانین پر عمل کریں گے۔

نیوز چینل کا کہنا ہے کہ اس نے ٹرمپ اور ہیرس کو ستمبر میں پنسلوانیا میں ہونے والے ایک مباحثے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں 4 ستمبر کو کملا ہیرس سے ملاقات اور بحث کا منتظر ہوں اور یہ تاریخ ’آسان اور مناسب‘ ہے کیونکہ یہ 6 ستمبر کو صدارتی انتخابات کے لیے قبل از وقت ووٹنگ شروع ہونے سے قبل ہے۔

Comments

200 حروف