عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کی کمی سے 2443 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 56 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ۔

اسی طرح دس گرام سونا 429 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 20 ہزار 165 روپے کا ہوگیا ۔

یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے نمیاں اضافے سے 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی ۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے پر مستحکم رہی۔

Comments

200 حروف