مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.09 فیصد اضافہ ریکارڈ...
شائع August 2, 2024

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعے کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.06 فیصد بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 16 پیسے بڑھنے کے بعد روپیہ 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی 278.66 پر بند ہوئی تھی۔

حالیہ مہینوں میں امریکی کرنسی کے مقابلے میں مقامی کرنسی بڑی حد تک 277سے 279 کی سطح پر رہی کیونکہ تاجروں کی نظریں کچھ مضبوط مثبت اشارے پر ہیں۔

عالمی سطح پر جمعہ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں جاپانی ین اور سوئس فرانک کا کاروبار کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا کیونکہ امریکی مینوفیکچرنگ میں غیر متوقع گراوٹ نے مندی کے خدشات کو جنم دیا جس سے اسٹاک اور بانڈ کے منافع میں گراوٹ آئی۔

ین مارچ کے وسط کے بعد پہلی بار148.51 تک مضبوط ہونے کے بعد 149.49 فی ڈالر پر مستحکم تھا۔فرانک تقریبا 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 0.87225 فی ڈالر تک پہنچ گیا ، اس سے قبل فروری کے اوائل کے بعد سے 0.8722 پر اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

امریکہ کے 10 سالہ ٹریژری منافع راتوں رات 14 بیسس پوائنٹس گر کر 3.965 فیصد رہ گئے جو چھ ماہ میں پہلی بار نفسیاتی 4 فیصد کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہیں اور ایشیا میں یہ کمی 3.944 فیصد تک کم ہو گئی ۔

سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق، مینوفیکچرنگ کے اعداد و شمار کے بعد، تاجروں کو اب 27.5 فیصد امکانات نظر آتے ہیں کہ فیڈرل ریزرو 18 ستمبر کو شرح سود میں 50 کی بنیاد پر کمی کرے گا جو ایک دن پہلے 12 فیصد تھا۔

Comments

200 حروف