ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 ء میں پاکستان کا تجارتی خسارہ سالانہ 19.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1.95 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں تجارتی خسارہ 1.63 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ جون 2024 میں 2.41 ارب ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں 19 فیصد کم ہوا ہے۔ جولائی میں برآمدات 11.8 فیصد اضافے کے ساتھ 2.31 ارب ڈالر رہیں جو جولائی 2023 میں 2.06 ارب ڈالر تھیں۔ ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں جون 2024 کے 2.56 ارب ڈالر کے مقابلے میں 9.8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ماہانہ بنیادوں پر ملکی برآمدات میں 9.77 فیصد کمی واقع ہوئی اور جولائی 2024 میں 2.308 ارب ڈالر رہی جو جون 2024 میں 2.558 ارب ڈالر تھی۔

جولائی 2024ء میں ملکی درآمدات 15.3 فیصد اضافے کے ساتھ 4.26 ارب ڈالر رہیں جو ایک سال قبل 3.69 ارب ڈالر تھیں۔

جون 2024 کے مقابلے میں درآمدات میں 14.3 فیصد کمی ہوئی جو جون میں 4.96 ارب ڈالر تھی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف