پاکستان میں بدھ کے روز انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوگئیں اور صارفین نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور سست رفتار ہونے کی اطلاع دی۔

سائبر سکیورٹی اور انٹرنیٹ کی گورننس پر نظر رکھنے والی ایک واچ ڈاگ تنظیم نیٹ بلاکس نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کنکٹیویٹی میں ملک گیر سطح پر خلل پڑا ہے۔

اس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، “میٹرکس عام سطح کے 24 فیصد پر قومی رابطے کو ظاہر کرتے ہیں، جس سے صارفین کی بڑے پیمانے پر بندش کی رپورٹس کی تصدیق ہوتی ہے۔

 ۔
۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل) نے اپنے بیان میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ’کچھ خرابی‘ کی وجہ سے ’ملک کے کچھ حصوں میں‘ انٹرنیٹ سروسز کو ’کچھ حد تک‘ نقصان پہنچا۔

Comments

200 حروف