عالمی اور مقامی مارکیٹ میں بدھ کو سونے کے نرخ میں اضافہ دیکھا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کے اضافے سے 2,415 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1200 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 53 ہزار 500 پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1029 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 335 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

دریں اثنا چاندی کی قیمت 40 روپے اضافے کے ساتھ 2900 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔

Comments

200 حروف