پاکستان میں ٹویوٹا برانڈ کی گاڑیوں کی اسمبلر/مینوفیکچرر انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ (آئی ایم سی) نے کہا ہے کہ اس نے ٹویوٹا سے وابستہ دیگر کمپنیوں کو کچھ گاڑیوں کی برآمد کا آغاز کر دیا ہے۔

آٹومیکر نے بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ (آئی ایم سی) نے ٹویوٹا سے وابستہ دیگر کمپنیوں کو کچھ گاڑیوں کی برآمد شروع کر دی ہے۔

آئی ایم سی نے کہا کہ اس سنگ میل کےموقع پر کمپنی ایک تقریب کا اہتمام کر رہی ہے۔

یہ تقریب نہ صرف ہمارے کاروبار کو وسعت دینے کے لئے ہمارے عزم کو اجاگر کرتی ہے بلکہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی موجودگی میں حصہ ڈالنے کے ہمارے عزم کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

کمپنی نے کہا کہ اگرچہ یہ ایک اہم قدم ہے ، ”یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ ، اس ابتدائی مرحلے میں ، اس برآمدی سرگرمی سے مالی فوائد کم ہیں“۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہمارے مجموعی کاروبار پر اس کا اثر غیر اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ہمیں یہ اہم قدم اٹھانے اور پاکستان سے مستقبل میں برآمدات کے مواقع پیدا کرنے پر فخر ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہم اس وقت اس معلومات کو غیر اہم سمجھتے ہیں۔‘

گزشتہ سال جولائی میں آئی ایم سی نے ٹویوٹا مصر کو برآمدات کا آغاز کیا تھا اور اس سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

چیف ایگزیکٹیو علی اصغر جمالی نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ “ہم اس ماہ اپنی پہلی کھیپ بھیج چکے ہیں۔

کمپنی نے یہ بھی کہا تھا کہ سیمی پروسیسڈ خام مال کی پہلی کھیپ ٹویوٹا مصر بھیجی جائے گی جو پاکستان میں کسی بھی اصل سازوسامان بنانے والے (او ای ایم) کی طرف سے برآمدی نقطہ نظر سے ایک دور کا آغاز ہوگی ۔

Comments

200 حروف