مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کمی ریکارڈ کی...
شائع July 30, 2024

۔

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.06 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 16 پیسے گرواٹ کے بعد 278 روپے 66 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی 278.50 روپے پر بند ہوئی تھی۔

ایک اہم پیش رفت میں اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے پیر کو شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کی ہے جس کے بعد یہ 19.5 فیصد ہوگئی ہے۔

عالمی سطح پر منگل کو ڈالر اور ین کی قدر مستحکم رہی کیونکہ تاجر مرکزی بینک کے اہم فیصلوں کا انتظار کر رہے تھے جس کا آغاز بینک آف جاپان کی جانب سے وسط ہفتے کی مانیٹری پالیسی کے اجلاس سے ہوا۔

فیڈرل ریزرو آنے والے ہفتوں کی سمت طے کرسکتا ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ بدھ کو فیڈرل ریزرو بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم مارکیٹیں اس بات پر زور دے رہی ہیں کہ امریکی مرکزی بینک ستمبر میں ہونے والے اگلے اجلاس میں شرح سود میں کٹوتی شروع کر دے گا۔ سرمایہ کار ان اشارے کو سن رہے ہوں گے کہ فیڈ کے چیئرمین جیروم پاول اپنی پریس کانفرنس میں کتنی جلدی شرح سود میں کمی کے لیے تیار ہوں گے۔

اگرچہ اگست میں فیڈ کا اجلاس نہیں ہوگا لیکن پاول اس مہینے کے آخر میں مرکزی بینکرز کے جیکسن ہول اجتماع کو بھی استعمال کرسکتے ہیں تاکہ مارکیٹ کو شرح سود میں کٹوتی کے لئے تیار کیا جاسکے ، جس سے پالیسی سازوں کو معاشی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے لئے مزید وقت مل جائے گا۔

ڈالر انڈیکس 104.56 پر ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

200 حروف