ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی
پیر کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.06 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 0.16 روپے کی کمی کے ساتھ 278.50 روپے پر بند ہوا۔
گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.21 روپے یا 0.07 فیصد کی کمی ہوئی تھی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مقامی یونٹ گرین بیک کے مقابلے میں 278.34 پر بند ہوا۔
حالیہ مہینوں میں ڈالر کے مقابلے مقامی کرنسی 277 سے 279 روپے کے قریب رہی ہے جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ تاجروں کی نظریں کچھ مضبوط مثبت اشارے پر ہیں۔
دریں اثنا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 31 جولائی تک ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کو شامل نہیں کیا ہے۔
اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ چین آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے مذاکرات کی حمایت کرے گا اور فنڈ کے بورڈ سے منظوری حاصل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ملک میں مائیکرو استحکام لانے کے لئے آئی ایم ایف پروگرام کا انتخاب کیا اور چین آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری حاصل کرنے میں پاکستان کی حمایت کرے گا۔
عالمی سطح پر جاپانی ین ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوا کیونکہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے سے جاپانی کرنسی کی محفوظ پناہ گاہوں کی مانگ بڑھ گئی۔
ڈالر ابتدائی طور پر 0.35 فیصد تک گرنے کے بعد آخری بار 0.17 فیصد کمی کے ساتھ 153.51 ین پرریکارڈ کیا گیا ۔
توقع کی جارہی ہے کہ فیڈرل ریزرو اس ہفتے شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا ، لیکن ستمبر میں اگلے اجلاس میں ان میں ایک چوتھائی پوائنٹ کی کمی کی جائے گی۔
ڈالر انڈیکس 0.19 فیصد گر کر 104.17 پر آگیا۔
Comments