سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں پاکستان اورسعودی مملکت کے درمیان برادرانہ تعلقات کے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق بات چیت کے اہم موضوعات میں تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانا شامل تھا۔
ملاقات میں شریک سیکرٹری تعلیم نے انہیں اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم پر مسلم ممالک کی آئندہ کانفرنس کے بارے میں بریفنگ دی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ملاقات کا اختتام دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کے اعادہ کے ساتھ ہوا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments