دنیا

ڈبلیو ایچ او غزہ میں پولیو اور دیگر وباؤں کے خطرے سے پریشان

  • طبی دیکھ بھال کے لیے علاقے سے منتقلی کے ضرورت مند افراد کی تعداد 14 ہزار تک پہنچ گئی ہے، حکام
شائع July 23, 2024

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے منگل کے روز کہا کہ وہ سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کے بعد غزہ میں ممکنہ وبا پھیلنے پر ’انتہائی فکرمند‘ ہیں اور متنبہ کیا ہے کہ متعدی بیماریاں زخمیوں سے زیادہ اموات کا سبب بن سکتی ہیں۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عالمی ادارہ صحت کے ہیلتھ ایمرجنسیز کے سربراہ ایادل سپاربکوف نے بھی کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں طبی دیکھ بھال کی وجہ سے علاقے سے منتقلی کے ضرورت مند افراد کی تعداد 14 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

200 حروف