مارکٹس

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق...
شائع July 23, 2024

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر 11 پیسے کے اضافے سے 278.41 روپے پر بند ہوا ۔

یاد رہے کہ پیر کو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 278.30 پر بند ہوا تھا ۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 31 جولائی تک ہونے والے اپنے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کو ابھی تک شامل نہیں کیا ہے۔

آئی ایم ایف کی ویب سائٹ کے مطابق 24، 26، 29 اور 31 جولائی کو ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے لیکن پاکستان کے تقریبا 7 ارب ڈالر کے 37 ماہ کے توسیعی فنڈ سہولت انتظامات (ای ایف ایف) کو ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کی ٹیم نے 12 جولائی کو ای ایف ایف پر عملے کی سطح کا معاہدہ کیا تھا۔

عالمی سطح پرڈالر میں تھوڑی تبدیلی آئی کیونکہ یہ نئی رفتار کا منتظر ہے ۔

ین کے مقابلے ڈالر 0.14 فیصد کم ہوکر 156.79 کی سطح پر آگیا ۔ ڈالر انڈیکس 104.29 پر مستحکم رہا۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے ہفتے کے آخر میں انتخابی دوڑ سے دستبردارہونے کے فیصلے کا مارکیٹ پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

Comments

200 حروف