روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ
انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.06 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر 17 پیسے کے اضافے سے 278.30 روپے پر بند ہوا ۔
گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.27 پیسے یا 0.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈالر 27 پیسے کی کمی سے 278.13 روپے پر بند ہوا تھا۔
عالمی سطح پر امریکی صدر جو بائیڈن کے انتخابی مہم ختم کرنے کے فیصلے کے ابتدائی رد عمل میں پیر کو ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ۔ مرکزی بینک کی جانب سے اہم شرح سود میں کٹوتی کے فیصلے سے چین کے یوآن بڑی حد تک بے پرواہ تھے۔
ایشیائی دن کے آغاز میں امریکی کرنسی 0.08 فیصد گر کر 157.38 ین پر آگئی جبکہ یورو 0.11 فیصد اضافے کے ساتھ 1.0895 ڈالر رہا ۔ امریکی فیڈرل ریزرو آئندہ 30 یا31 جولائی کو شرح سود پر فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی (ایف او ایم سی) کا اجلاس منعقد کرے گا جس میں سرمایہ کاروں کو توقع ہے کہ فیڈرل ریزرو شرح سود کو برقرار رکھے گا .
سیاسی محاذ پر بائیڈن نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے ، انہوں نے نومبر میں ہونے والے انتخابات میں ان کی جگہ ڈیموکریٹک امیدوار کے طور پر نائب صدر کملا ہیرس کی حمایت کی ہے۔
سابق صدر ٹرمپ جو ریپبلکن امیدوار ہیں، گزشتہ ماہ بائیڈن کی غیر معمولی مباحثے کی کارکردگی اور ان کی ذہنی اہلیت کے بارے میں سوالات میں اضافے کے بعد سٹے بازی کی منڈیوں میں بہت آگے ہیں ۔ کامن ویلتھ بینک آف آسٹریلیا کے اسٹریٹجسٹ جوزف کاپرسو نے متنبہ کیا ہے کہ ڈالر کے رد عمل کے بارے میں بہت زیادہ پڑھنا قبل از وقت ہوگا۔
Comments