امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ قتل کی کوشش میں زندہ بچ جانے کے بعد انہوں نے خود کو ”مرا ہوا محسوس کیا تھا“، جسے انہوں نے ”انتہائی غیر حقیقی تجربہ“ قرار دیا۔

ریپبلکن نیشنل کنونشن کے لیے ملواکی جاتے ہوئے اپنے ہوائی جہاز میں سوار ٹرمپ نے پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ”مجھے یہاں نہیں ہونا چاہیے، میں نے خود کو مرا ہوا محسوس کیا،“ ملواکی میں ان کی پارٹی کے صدارتی امیدوار کے طور پر توثیق ہونے والی ہے۔

اخبار نے کہا کہ یہ ایک ”انتہائی غیر حقیقی تجربہ“ تھا جو اس نے اپنے دائیں کان کو ڈھکنے والی سفید پٹی کے ساتھ بیان کیا۔

78 سالہ ٹرمپ کو ہفتے کے روز ایک انتخابی ریلی میں ایک بندوق بردار نے کان میں گولی ماری تھی۔

ان کا چہرہ خون آلود ہو گیا جبکہ ایک راہ گیر ہلاک اور دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

ٹرمپ نے پوسٹ کو بتایا کہ اگر وہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق چارٹ پڑھنے کے لیے اپنا سر دائیں طرف ہلکا نہ جھکاتے تو وہ مر چکے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ ”قسمت سے یا خدا کی طرف سے، بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ خدا کی طرف سے ہے میں اب بھی یہاں ہوں،“

انہوں نے شوٹر کو مارنے پر سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ”وہ اسے آنکھوں کے درمیان ایک گولی مار کر باہر لے گئے۔“

”انہوں نے ایک شاندار کام کیا،“ ”یہ ہم سب کے لیے غیر یقینی ہے۔“

سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں کی جانب سے ٹرمپ کے گرد گھیرا بناتے ہوئے تصویر دنیا بھر میں اخبارات کے پہلے صفحے پر لگی جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

”بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ یہ اب تک کی سب سے مشہور تصویر ہے جو انہوں نے دیکھی ہے،“ سابق صدر نے پوسٹ کو بتایا، “وہ درست ہیں اور میں نہیں مرا۔ عام طور پر آپ کو ایک مشہور تصویر کے لیے مرنا پڑتا ہے۔

ٹرمپ نے اپنی جان پر حملے کے بعد کہا کہ وہ اس تقریر کو دوبارہ لکھ رہے ہیں جو انہوں نے ریپبلکن کنونشن کے لیے تیار کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے بائیڈن کی ’خوفناک انتظامیہ‘ کے بارے میں ’انتہائی سخت تقریر‘ تیار کی تھی۔ لیکن میں نے اسے پھینک دیا کیونکہ انہیں امید ہے کہ وہ ”ہمارے ملک کو متحد کریں گے۔“

“لیکن میں نہیں جانتا کہ یہ ممکن ہے یا نہیں. لوگ بہت منقسم ہیں۔

Comments

200 حروف