ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی
انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالرکے مقابلے میں قدر 11 پیسے کم ہونے کے بعد روپیہ 278 روپے 51 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ منگل کو ڈالر کے مقابلے مقامی کرنسی 278.40 روپے پر بند ہوئی تھی۔
حالیہ ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے ملکی کرنسی بڑی حد تک 277 سے 279 روپے کے آس پاس رہی ہے جس کی وجہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے طویل اور بڑے بیل آؤٹ پروگرام کوحاصل کے اپنے منصوبے پر آگے بڑھ رہا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر بدھ کو ڈالر کی قیمت تین ہفتوں کی کم ترین سطح سے بحال ہوئی جب فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول نے محتاط لہجے میں کہا کہ شرح سود میں کتنی جلد کمی آئے گی۔
کانگریس کے سامنے اپنے بیان کے پہلے دن پاول نے کہا کہ شرح سود میں کٹوتی اس وقت تک مناسب نہیں ہے جب تک کہ فیڈ ”زیادہ اعتماد“ حاصل نہیں کرتا کہ افراط زر 2 فیصد افراط زر کے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے.
تاہم انہوں نے لیبر مارکیٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں دو طرفہ خطرات کا سامنا ہے اور اب صرف افراط زر پر توجہ مرکوز نہیں کر سکتے ہیں۔
ڈالر انڈیکس منگل کو تقریبا 0.1 فیصد اضافے کے بعد ایشیائی دن کے آغاز میں 105.11 پر مستحکم رہا۔
Comments