ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.04 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا اور روپیہ 278 روپے 38 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ جمعرات کو ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی 278.50 روپے پر بند ہوئی تھی۔
ایک اہم پیش رفت میں گزشتہ مالی سال کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 5 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال بین الاقوامی مالیاتی اور کثیر الجہتی ایجنسیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی آمد کی وجہ سے زرمبادلہ کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
عالمی سطح پر جمعہ کو تنخواہوں کے اعداد و شمار سے قبل امریکی ڈالر تین ہفتوں کی کم ترین سطح پرآگیا جو ممکنہ طور پر شرح سود کے نقطہ نظر پر اثر انداز ہوگا جبکہ پاؤنڈ مستحکم رہا کیونکہ برطانیہ کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی بھاری اکثریت حاصل کرنے کے لئے تیار ہے۔
رواں ہفتے میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جو مئی کے وسط کے بعد سے اس کی بہترین ہفتہ وار کارکردگی ہے اور 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ اس سال ڈالر کے مقابلے میں سب سے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بڑی کرنسی بنی ہوئی ہے۔
کنزرویٹو پارٹی کے دور میں کئی سال تک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے بعد بائیں بازو کی لیبر پارٹی پارلیمنٹ کی 650 نشستوں میں سے 410 نشستیں حاصل کرنے کی مضبوط امیدوار ہے ۔
امریکی تاجر 4 جولائی کی تعطیلات سے واپس آ رہے ہیں اور سب کی توجہ غیر زرعی تنخواہوں پر ہوگی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے ماہرین اقتصادیات کے ایک سروے کے مطابق مئی میں 2 لاکھ 72 ہزار کے اضافے کے بعد جون میں ایک لاکھ 90 ہزار ملازمتوں میں اضافے کی توقع ہے۔
Comments