مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.02 فیصد کی معمولی...
شائع July 4, 2024

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 10 پیسے کم ہونے کے بعد روپیہ 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ کو ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی 278.40 پر بند ہوئی تھی۔

ایک اہم پیش رفت میں بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے پاکستان کے سخت معاشی فیصلوں اور کوششوں کو سراہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان شرائط پوری کرنے کے لیے بجٹ میں کی جانے والی کوششوں پر ورچوئل بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف کو بجٹ میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور دیگر سخت معاشی فیصلوں کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ جہاں تک پاکستان کے لئے نئے قرض پروگرام کا تعلق ہے تو رواں ماہ کے آخر تک ایک اہم پیش رفت متوقع ہے۔ اس پروگرام کا حجم ،جو تین سال کی مدت کے لئے ہوگا، 6 ارب ڈالر سے 8 ارب ڈالر کے درمیان ہوسکتا ہے۔

عالمی سطح پر جمعرات کو سستی روی کا شکار رہا کیونکہ امریکی اقتصادی اعداد و شمار مسلسل سست شرح نمو کی طرف اشارہ کرتے رہے حالانکہ اس سے ین کو بہت کم ریلیف ملا جو 38 سال کی کم ترین سطح کے آس پاس ہے جس نے مارکیٹ کو حکومتی مداخلت کے لئے الرٹ رکھا ہوا ہے ۔

ڈالر کے مقابلے میں یورو تین ہفتوں کی بلند ترین سطح پر برقرار نہیں رہ سکا اور بعد میں برطانوی انتخابات سے قبل اسٹرلنگ میں استحکام آیا۔

ڈالر انڈیکس بدھ کو 13 جون کے بعد سے اپنی کم ترین سطح 105.04 پر کچھ دیر کے لئے کمزور ہونے کے بعد 105.28 پر مستحکم رہا۔

Comments

200 حروف