روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن بدھ کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں کریں گے۔

پیوٹن نے آخری بار مئی میں شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی جب انہوں نے روسی صدر کی حیثیت سے پانچویں مدت کے لئے حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر چین کا دورہ کیا تھا۔

شنگھائی تعاون تنظیم ایک یوریشین سیاسی، اقتصادی، بین الاقوامی سلامتی اور دفاعی تنظیم ہے جسے چین اور روس نے 2001 میں قائم کیا تھا۔ دیگر ارکان میں پاکستان، بھارت، ایران، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

ترکی اگرچہ اس کا رکن نہیں ہے لیکن اکثر اس کے اجلاسوں میں ’ڈائیلاگ پارٹنر‘ کی حیثیت سے شرکت کرتا ہے۔

Comments

Comments are closed.