دبئی: دبئی سمر سرپرائزز (ڈی ایس ایس) - جو اب اپنے 27 ویں سال میں داخل ہورہا ہے- آج (جمعہ) سے شروع ہوگا اور یکم ستمبر تک جاری رہے گا جس میں پروگراموں کے بہترین شیڈول کے ساتھ شاپنگ ، ڈائننگ ڈسکاؤنٹ اور نارویجین ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل کی پرفارمنس بھی شامل ہے۔

گلف نیوز نے دبئی فیسٹیول اینڈ ریٹیل اسٹیبلشمنٹ (ڈی ایف آر ای) کے سی ای او احمد الخجا کے حوالے سے بتایا کہ اس سال کے دبئی سمر سرپرائزز میں اب تک کی سب سے بڑی سمر لائن اپ شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک غیر معمولی ڈی ایس ایس پروگرام ڈیزائن کیا ہے جس میں ہر ایک کے لیے ہزاروں پیشکشیں اور چیزیں شامل ہیں۔

احمد الخجا کے مطابق دبئی ایک بار پھر خود سے آگے نکلنے کیلئے تیار ہے کیونکہ یہ روایتی موسم گرما کے مقامات کا ایک زبردست متبادل پیش کرتا ہے جس میں عالمی معیار کی تفریح، بڑے پیمانے پر پیشکشیں، دلچسپ مہم جوئی اور صحت بخش و لذیذ کھانوں کا منظرنامہ شامل ہے۔

لائیو پرفارمنس

افتتاحی ویک اینڈ 28 سے 29 جون تک سٹی سینٹر میرڈیف، دبئی فیسٹیول سٹی مال اور مال آف دی ایمریٹس میں براہ راست تفریح ​​کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

ان میں فرانسیسی ڈی جے اور پروڈیوسر ڈی جے کیزا کے علاوہ دبئی سے تعلق رکھنے والے ڈی جے طلا سمان بھی شامل ہوں گے۔

12 گھنٹے کی فلیش سیل

ڈی ایس ایس اپنے اب تک کے سب سے بڑے ایڈیشن کا آغاز 28 جون کو صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک میگا 12 گھنٹے کی فلیش سیل کے ساتھ کرے گا۔

ایک دن کے لیے ماجد الفطیم مالز میں 100 سے زیادہ معروف مقامی اور بین الاقوامی برانڈز پر 90 فیصد تک کی چھوٹ کے خصوصی ڈیلز دی جائیں گی۔

خریدار مال آف ایمریٹس، سٹی سنٹر میرڈیف، سٹی سنٹر دیرا، سٹی سنٹر میعسیم، اور سٹی سنٹر ال شنداغہ میں ناقابل یقین ڈیلز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

خوش خوراکی کے شوقین افراد کیلئے

سمر ریسٹورنٹ ویک 23 اگست سے 1 ستمبر تک جاری رہے گا جہاں 50 ریستوران دوپہر اور رات کے کھانے کے لیے پاکٹ فرینڈلی سیٹ مینو پیش کریں گے، جس میں مشہور کھانوں کے ساتھ ساتھ بہترین مقامی کھانے بھی شامل ہیں۔

اس سال خوش خوراکی پر مرکوز ایک نیا ایونٹ بھی شروع ہو رہا ہے جسے سیزلنگ سمر ایٹس یعنی موسم گرما کے لذیذ کھانے بھی کہا جاتا ہے، جہاں 100 ریستوران 15 جولائی سے 30 دنوں کے لیے 30 تک رعایت کی پیشکش کررہے ہیں۔

سٹی سینٹر دیرا میں فوڈ سنٹرل گیم نائٹس، کامیڈی نائٹس اور کروکی نائٹس بھی پیش کر رہا ہے۔

پرکشش مقامات اور تفریح

ڈی ایس ایس نے پہلی بار ڈسکاؤنٹ پبلشر انٹرٹینر کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ مختلف پرکشش مقامات پر 7000 آفرز کے لیے 596 درہم کے بجائے 195 درہم کا موسم گرما کا مخصوص پیکج پیش کیا جا سکے۔

یہاں تک کہ انٹرٹینر پیکج کے بغیر بھی، وزیٹرز مادام تساؤ، دی ویو ایٹ دی پام، برج خلیفہ ایٹ دی ٹاپ اور آیا یونیورس جیسے مقامات سے انفرادی ڈیلز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ شہر بھر میں منتخب ہوٹل، بشمول سینٹ ریگیس دی پام، ایچ دبئی، کیمپنسکی مال آف ایمریٹس، میریٹ ہوٹل الجدف بھی اپنی اپنی ڈیلز پیش کررہے ہیں۔

انعامات اور تحائف

جیسا کہ سونے کے شہر کیلئے معروف دبئی مختلف مقامات پر انعامات کی ایک حیرت انگیز رینج پیش کر رہا ہے.

150 زیورات کی دکانوں پر پیش کشوں میں میکنگ چارجز میں 50 فیصد تک رعایت اور ہیرے اور موتی کے زیورات پر رعایت شامل ہے۔

20 جولائی تک 1000 درہم یا اس سے زیادہ رقم خرچ کرنے والے ہر خریدار کو ایک لاکھ درہم تک کے انعامات پر مشتمل خصوصی انعامی قرعہ اندازی کا ایک خصوصی انعام دیا جائے گا۔

28 جون سے یکم ستمبر 2024 تک دبئی فیسٹیول سٹی مال میں خریداری کرنے سے دو بالکل نئی لیکسس کاریں جیتنے کا موقع ملے گا۔

اس کے علاوہ ایک مسیراٹی گریکال جی ٹی بھی پیش کی گئی ہے جس کی قیمت 300،000 درہم سے زیادہ ہے۔

بچوں کی پروگرامنگ

دریں اثنا الجلیلہ کلچرل سینٹر بچوں کے سمر کیمپ کی پیش کش کر رہا ہے جس میں آرٹ میوزیم دبئی اور تھیٹر آف ڈیجیٹل آرٹ کے ورکشاپس اور دوروں جیسی شاندار سرگرمیاں شامل ہیں۔

کوئی بھی اسکول آف جیولری آرٹس میں بھی جگہ بک کرسکتا ہے جہاں چھوٹے بچے 150 درہم کے عوض کریٹو ورکشاپ کے لئے سائن اپ کرسکتے ہیں۔

امارات کے محکمہ معیشت اور سیاحت کے مطابق دبئی نے حال ہی میں 2023 میں سیاحت کے لحاظ سے ایک غیر معمولی سال دیکھا کیونکہ یہاں ریکارڈ 17 ملین بین الاقوامی سیاحوں کی آمد ہوئی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف