فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے یکم جولائی 2024 سے ریفنڈ کیسز کی تیز رفتار کارروائی کے لیے فیلڈ فارمیشنز میں ’کمشنر ریفنڈ‘ کی 25 اسامیاں تخلیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ لاہور میں سیلز ٹیکس ریفنڈ کے حالیہ واقعے کے بعد ٹیکس حکام نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر 25 اسامیاں تشکیل دے گا جو صرف ریفنڈ کیسز کا فیصلہ کریں گے۔

خصوصی عہدوں سے فیلڈ فارمیشنز میں ریفنڈ پروسیسنگ درخواستوں کے دوران بدعنوانی کے الزامات کی جانچ پڑتال میں مدد مل سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر آنے والے دنوں میں نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

اس وقت ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز سیلز ٹیکس ریفنڈ کے مقدمات نمٹا رہی ہیں۔ فیلڈ فارمیشنز حتمی منظوری کے لئے ریفنڈ کے معاملات پر کارروائی کرتے ہیں اور بورڈ کو بھیجتے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف