آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دیکر پہلی مرتبہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

بارش سے متاثرہ میچ میں افغان ٹیم نے بنگلہ دیش کو 116 رنز کا ہدف دیا تاہم معمولی ہدف بنگال ٹائیگرز کیلئے پہاڑ بن گیا اورافغان بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت پوری ٹیم محض 105 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

افغانستان کی جانب سے نوین الحق اور راشد خان نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

واضح رہے کہ افغان ٹیم کی فتح کے ساتھ ہی آسٹریلوی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ۔

اب سیمی فائنل میں افغانستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

Comments

200 حروف