برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) نے اتوار کے روز کہا ہے کہ ایک ڈرون حملے سے یمن کے الحدیدہ سے 65 ناٹیکل میل مغرب میں ایک تجارتی جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔

یو کے ایم ٹی او نے ایک ایڈوائزری نوٹ میں جہاز کی شناخت کیے بغیر کہا کہ عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور جہاز اپنی اگلی بندرگاہ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

یمن کا حوثی گروپ نومبر سے جہاز رانی کے راستوں پر ڈرون اور میزائل حملے کر رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے حملے کر رہا ہے۔

درجنوں حملوں میں حوثی باغیوں نے دو بحری جہاز وں کو غرق کر دیا، ایک پر قبضہ کر لیا اور کم از کم تین بحری جہاز وں کو تباہ کر دیا۔

Comments

Comments are closed.